Input your search keywords and press Enter.

سید علی گیلانی نے شہدا کربلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باطل طاقتوں کی بیعت نہیں کی۔ نذر حافی انہوں نے اپنی ثابت قدمی سے یہ ثابت کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کچلا نہیں جا سکتا۔

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: یکم ستمبر کو تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل نذر حافی نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض طاقتوں کے جبرواستبداد کے باوجود کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے سید علی گیلانی کا غیر متزلزل عزم بے مثال تھا۔ وہ ایک نڈر اور نظریاتی رہنما تھے اور ان کی نظریہ پاکستان کے ساتھ وابستگی تاریخی، روحانی اور ایمانی بنیادوں پر تھی۔
انہوں نے عدل و انصاف، آزادی اور بیداری کے لیے زندگی بھر بھرپور جدوجہد کی۔
وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیری باشندوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرنا ہر باشعور اور ذمہ دار شخص، ادارے اور تنظیم کی زمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے