Input your search keywords and press Enter.

کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں، انوارالحق

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انورالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد حالات انتہائی ابتر ہیں. ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم اور ڈیموگرافی کی تبدیلی جیسے جرائم میں ملوث ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔ بھارت ملازمتوں میں بھی مسلمانوں کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے، ہندوستان کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا۔کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں اور کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، ہندوستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ استصواب رائے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، الحاق پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم یہ منزل حاصل کر کے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام Kashmir Struggles Under Siege کے عنوان سے منعقدہ سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حریت کانفرنس کارکناں، دانشور، وکلاء، میڈیا اور کالج و یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کھڑے ہیں، سید علی گیلانی کے مشن اور الحاق پاکستان کی منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں تاریکیوں کا خاتمہ اور ایک نئی صبح طلوع ہو گی، مقبوضہ کشمیر میں جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں، مسلمانوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سلامتی کونسل کی قراردوں کے خلاف ورزی کر رہا ہے، استصواب رائے تک تحریک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے