Input your search keywords and press Enter.

اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بین الاقوامی تنازعہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور استصواب رائے مظلوم لوگوں کا بنیادی مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوجیوں کے پہرے میں نام نہاد انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں، کشمیری انتخابات کیلئے نہیں بلکہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں سے انکی شناخت، تہذیب و تمدن سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت عوام کے حقیقی نمائندوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے، میر واعظ عمر فاروق کی نقل حریت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا واحد مطالبہ بھارتی تسلط سے آزادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے