عالمی امن کو بھارت اور اسرائیل سے سنگین خطرات لاحق ہیں، گورنر سندھ
عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عالمی برادری کو امن کے خلاف ہر ایکشن کا ری ایکشن دینا ہوگا، فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک عالمی امن دیوانہ کا خواب ہے۔
سپورٹ کشمیر نیوز : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی امن کے لئے پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتے ہوئے عالمی امن کے خلاف دہشتگردی کی ہر سازش کو ناکام بنایا، آج عالمی امن کو بھارت اور اسرائیل سے سنگین خطرات لاحق ہیں، لہذا عالمی برادری کو امن کے خلاف ہر ایکشن کا ری ایکشن دینا ہوگا، فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک عالمی امن دیوانہ کا خواب ہے۔
