Input your search keywords and press Enter.

اسلام آباد، کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے دو روزہ تقریبات کا آغاز

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے جموں و کشمیر کے شاندار ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے آج اسلام آباد میں دو روزہ تقریبات کا آغاز کیا۔ذرائع کے مطابق ”کشمیر جنت نظیر“ کے عنوان سے یہ تقریبات 28 دسمبر سے 29 دسمبر تک اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز F8/1 میں منعقد ہو رہی ہیں۔ تقریبات کا مقصد کشمیر کی شاندار ثقافت، روایات اور تاریخ کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی جدوجہد، امنگوں اور خطے کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ گذشتہ روز تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما نذیر احمد شال مرحوم کی تصنیف "بارہمولہ سے برنہم“ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب کے مقررین میں وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان و کشمیر امور امیر مقام، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق، مسلم لیگ نواز آزاد جموں و کشمیر شاخ کے صدر شاہ غلام قادر، وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی سیکرٹری محی الدین احمد وانی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی، سینئر حریت رہنما شمیم شال شامل تھے۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں سید یوسف، نسیم، الطاف، حسین وانی، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، مشتاق احمد بٹ، محمد سلطان بٹ، گلشن احمد، شیخ عبدالمجید، میاں مظفر، عدیل وانی، راجہ شاہین، زاہد صفی، منظور احمد ڈار، ہلال احمد اور مختلف کالجوں کے طلباء شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے