Input your search keywords and press Enter.

سرینگر، آئمہ مساجد کیلئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت کا آغاز

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کے نوگام علاقے میں آئمہ مساجد کے لیے ہیلتھ کارڈ کا آغاز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر کے ایک نجی ہسپتال کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی مساجد کے امام صاحبان مفت طبی معائنے، تشخیص، ماہرین صحت سے مشاورت اور علاج کی جدید سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ میر واعظ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے، آئمہ مساجد کے اہلخانہ تک اس سہولت کو توسیع دینے پر زور دیا ہے۔ میر واعظ نے ہسپتال کی خدمت کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ہماری کمیونٹی کے ایک اہم طبقے کے لیے صحت کی جامع سہولتوں کی فراہمی کی ایک مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے