Input your search keywords and press Enter.

سرینگر، نائب وزیراعلیٰ خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے پرعزم

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر چودھری نے علاقے کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجہ بحال کرانے کے اپنی جماعت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سریندر چودھری نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہم جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت اور خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا کانگریس کی مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بھارت پر اس وقت بی جے پی، آر ایس ایس کا تسلط ہے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ طاقتوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بھارت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کانگریس کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے