مظفرآباد (نمائندہ سپورٹ کشمیر) : آج مورخہ 5 جنوری 2025 کو مظفرآباد آل پارٹیز حوریت کانفرنس کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کے عنوان سے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سامنے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر مجلس وحدت المسلمین آزاد کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری صاحب نے شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں ہے۔ اور ہندوستان کے آرٹیکل 370 اور 35A کے ختم کر کے یونائٹڈ نیشن کی قراردادوں کے مخالف کی ہے جس کے مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں UN کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔
آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں ہے۔ علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری مجلس وحدت المسلمین آزاد کشمیر
