Input your search keywords and press Enter.

امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشا چھوڑ دیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے مذموم عزائم سامنے آنے لگے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشا چھوڑ دیا۔نئی دلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر کی تاریخ پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی سے امیت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کشمیر بابا کاش یپ کی سرزمین کے نام سے مشہور ہے۔ امیت شاہ نے اس موقع پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کشمیر کا نام بابا کاش یپ کے نام پر رکھا گیا ہو۔ اس سلسلے میں صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ فیصلوں پر بھارت سے بازپرس کرنی چاہیے۔ زاہد اقبال ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام عالم بھارت کو کشمیر سے متعلق معاملات روکنے کےلیے لگام ڈالے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے