سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 37 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباء شامل تھے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر کے خلاف کالے قوانین ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دران ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچایا۔
بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا
