Input your search keywords and press Enter.

کشمیری عوام کو آج تک انکے حقوق نہیں ملے، فہیم کیانی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کشمیری رہنما محمد فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں آج تک ان کے حقوق نہیں مل سکے۔ ذرائع کے مطابق محمد فہیم کیانی نے لندن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے انسانی حقوق کے کارکنان کی جانب سے ہائوس آف کامنز میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو جابرانہ قوانین کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے اور ان پر جھوٹے الزامات لگا کر مقدمات قائم کئے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے