سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ”یوم یکجہتی کشمیر“ حسب روایت جوش و خروش سے منانے پر مملکت خداداد پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر پاکستان کا پرچم بھی لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا بھرپور شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ پوسٹروں میں لکھا ہے ”پاکستان کا شکریہ جو کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی فورموں پر موثر طریقے سے اٹھا رہا ہے۔ سری نگر میں مبصرین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے، پاکستان کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا حق، حق خوداردیت ملے۔
”شکریہ پاکستان“ سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں
