سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم :
قم ( نمائندہ خصوصی) ایران کے علمی و انقلابی شہر قم المقدسہ میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سہ پہر چار بجےسپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے زیرانتظام ایک تجزیہ و تحلیلی نشست منعقد ہوئی۔ جس سے علمائے کرام اور قلم کار حضرات نے خطاب کیا۔
مقررین میں علامہ شیخ احسان دانش صاحب ، کالم نگار بشیر دولتی صاحب اور تجزیہ نگار منظوم ولایتی صاحب شامل تھے۔
مقررین نے کشمیر کی تحریک آزادی کے مجاہدین کو خواج تحسین پیش کیا اور قابض ہندوستانی فوج کے مظالم پر بھرپور مذمت کی۔
یاد رہے کہ اس نشست میں قم سے طلاب اور علماء کرام کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے تاکہ آزادی کا سورج طلوع کرسکے۔
آج کی تحلیلی نشست سے فاطمیہ فاونڈیشن کے صدر سید پرویز شاہ صاحب اور آزاد کشمیر کی فاضل شخصیت محترم سید فراز نقوی صاحب نے بھی خطاب کیا.
