Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم آزاد کشمیر کا شہید افضل گورو کو خراج عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے محمد افضل گورو شہید کو ان کی شہادت کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضل گورو جیسے شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت نے تحریک آزادی میں اہم کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی اور ان کی میت ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دی تھی۔وزیراعظم انوار الحق نے محمد افضل گورو کی 12ویں برسی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ افضل گورو کو سزائے موت کا فیصلہ قطعی طور پر ناانصافی پر مبنی تھا کیونکہ بھارتی سپریم کورٹ نے خود کہا کہ انہیں پھانسی کی سزا بھارتی عوام کے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں وہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے