Input your search keywords and press Enter.

کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، انشاءاللہ مقبوضہ جموں و کشمیر جلد آزاد ہو گا اور پاکستان کی تکمیل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے بھمبر برقیاتی آپریشن ڈویژن بھمبر2 کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بربریت کو روکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ہے کہ ہم نے کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑ چکے، 10 اور لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کیلئے 18 سے 20 گھنٹے روزانہ کام کیا، عوام کو سستی بجلی اور آٹے پر تاریخی سبسڈی دی جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن ویلفیئر پروگرام کے ذریعے معاشرے کے بے سہارا طبقات کو ماہانہ معقول رقم دی جائیگی تاکہ وہ اپنی زندگی باعزت گزار سکیں۔ دوران تقریب وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک آزادی کشمیرکے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پرسینئر وزیر وقار احمد نور، وزرا حکومت چوہدری ارشدحسین، چوہدری اظہر صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے