Input your search keywords and press Enter.

ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کی مقبوضہ کشمیر میں اسلامی لٹریچر کے خلاف کریک ڈائون کی مذمت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی پولیس کی طرف سے اسلامی لٹریچر کے خلاف جاری کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے شرمناک اقدامات کشمیریوں کی سوچ کو تبدیل کرنے اور انہیں اپنی جڑوں سے الگ کرنے میں ناکام رہیں گے۔ دریں اثناء ڈی ایف پی کے ترجمان نے کشمیری ملازمین کو برطرف کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاشی طور پر کشمیریوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش قرار دیا۔ ارشد اقبال نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی، انسانی اور مذہبی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ڈی ایف پی کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں مذہبی آزادی کی ابتر حالت کے بارے میں میر واعظ عمر فاروق کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے سب کچھ بتا دیا ہے۔ ڈی ایف پی کے ترجمان نے کہا کہ 2019ء میں دفعہ370 اور 35A کی منسوخی کے بھارتی حکومت کے متنازعہ فیصلے کے بعد علاقے میں مذہبی حقوق سمیت بنیادی آزادیوں کو سلب کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے