Input your search keywords and press Enter.

پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، انوارالحق

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے۔ ہم پیدائشی پاکستانی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا تحریک آزادی کشمیر پر ہمارا دوٹوک بیانیہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط پانی ہی نہیں جان اور لہو سمیت سب کچھ مملکت خداداد پاکستان پر قربان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے ایک قدم آگے جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کہتا ہے کہ ہنود و یہود کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بھی حق دفاع کی بات کی گئی ہے۔ ہم بھارتی بربریت کو روکنے کے لیے جہادی کلچر کا سہارا لینا پڑا تو جہاد کا راستہ اپنائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ رکا تو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کی مائوں، بہنوں کے تحفظ کیلئے خونی لکیر کو پار کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے