Input your search keywords and press Enter.

میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا، مشال ملک

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہیں۔ مشال ملک نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، جب بھی میں یہاں آتی ہوں مجھے بہت ہمت ملتی ہے، سب لوگ یکجا ہیں اور تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں، ہماری پوری تحریک کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، رہنما جیلوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ جوڈیشل ٹیرر ازم کیا جارہا ہے، کشمیری قوم کو کبھی ہندوستان کی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔ مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ مودی کشمیر پر ظلم کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے