سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیاں کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے وادی کشمیر میں شراب اور منشیات کے پھیلاﺅ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ وادی میں شراب کا پھیلاﺅ نہ صرف غیر اسلامی ہے بلکہ یہ اخلاقی طور پر بھی غلط ہے۔ انہوں نے بھارتی سیاحوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں قدرتی مناظر کا نظارہ کرنے کیلئے ضرور آئیں لیکن ان کا یہاں کھلے عام شراب نوشی کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاحوں کو شراب پینی ہے تو وہ اپنے شہروں میں یہ عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود اور اس کی تہذیب و ثقافت کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور شراب نوشی جیسی سرگرمیاں نہ صرف مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں بلکہ معاشرتی امن و سکون کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
مقبوضہ کشمیر، آغا سید حسن کا شراب اور منشیات کے پھیلاﺅ پر اظہار تشویش
