Input your search keywords and press Enter.

اقبال اکیڈمی مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوئوں پر علمی تحقیق کرے گی، ڈاکٹر عبدالرئوف

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ اقبال اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرئوف رفیقی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لیے جدوجہد جائز ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات جموں و کشمیر لبریشن سیل لاہور میں کشمیر سنٹر کے انچارج انعام الحسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ انعام الحسن نے ڈاکٹر رفیقی کو جموں و کشمیر لبریشن سیل کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر رفیقی نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری تحریک آزادی کے لیے رہنمائی کا کام کرتی ہے۔ انہوں نے کشمیر کاز کے فروغ کے لیے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال اکیڈمی مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوئوں پر علمی تحقیق کرے گی۔ ڈاکٹر رفیقی نے یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ اس موضوع پر نئے تحقیقی شعبے متعارف کرائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے بارے میں لٹریچر پاکستانی سفارت خانوں میں دستیاب کرایا جائے تاکہ سفارت کاروں کو اس کی موثر وکالت کرنے میں مدد ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے