Input your search keywords and press Enter.

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے، سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر عامر محمود مرزا نے سیشن کے آغاز میں شرکاء کو آگاہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اس صدی کا اُبھرتا ہوا مسئلہ ہے اور پاکستان بشمول آزاد کشمیر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار سر فہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔ بین الاقوامی ادارے اس خطرے سے نمبرد آزما ہونے کے لیے کاوش کر رہے ہیں جس کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کو 1.5 ڈگری سیلسیس سے نیچے رکھنا اور پائیدار ماحول دوست ترقی کے حصول کے لیے ممالک کی مالی اور تکنیکی معاونت کے اہداف شامل ہیں۔ اس تسلسل میں آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء سے نافذ العمل ہے اور اس کے تحت مختلف شعبہ جات کے حوالہ سے اہداف کا تعین کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کے حوالہ سے موجودہ کیفیت کے جائزہ کے لیے محکمانہ ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے مزید برآں پاکستان نے 2021ء میں موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی پر نظرثانی کی ہے تاکہ اسے دور حاضر کے ماحولیاتی مسائل کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے