سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز شاہ نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صوتحال کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے جنہیں نظرانداز کیاجا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز احمد شاہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے کہ ان کی بات سنی جائے، ان کے ساتھ ہمدردی کی جائے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو، وہ خلاف ورزی ہی کہلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنی مشکلات اور مصائب کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری سے امید لگائے بیٹھے ہیں اور دنیا کو انہیں مایوس نہیں کرنا چاہے۔ پرویز شاہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ہائی کمشنر کے اس بیان کی تعریف کی جس میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزاد صحافیوں پر پابندیوں کے قوانین اور ہراساں کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دوران ہائی کمشنر کا بیان امید کی ایک کرن ہے۔
پرویز شاہ نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صوتحال کی طرف مبذول کرائی
