Input your search keywords and press Enter.

بی جے پی حکومت مغلوں کی حکمرانی کی تاریخ کو مٹانا چاہتی ہے، فاروق عبداللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح مغلوں کی حکمرانی کی تاریخ مٹایا نہیں جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت برصغیر پر مغل حکمرانوں کی میراث کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تاریخ کو تبدل نہیں کر سکتی، وہ مغلوں کی میراث کو مٹانا چاہتے ہیں، تاہم بی جے پی اس میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مغلوں میں سینکڑوں برس تک برصغیر پر حکومت کی اور وہ یہاں ہی مدفن ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت ثقافتی ورثے کی بحالی کے نام پر مسلمانوں کے نام سے منسوب شہروں اور دیگر مقامات کے نام تبدیل کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے