Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر، بھارتی حکومت نے مزید 6 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر مخالف نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید 6 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے بی جے پی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منہاج سنہا کی قیادت میں ضلع بانڈی پورہ میں حریت رہنماء محمد عبداللہ مالک اور دیگر کشمیریوں فاروق احمد گنائی، عبدالرشید، سرفراز احمد، محمد انور میر اور محمد یوسف ترک کی تقریبا 2 کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کی 8 کنال سے زائد جائیدادیں ضبط کر لیں۔ یہ جائیدادیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی گئی ہیں۔ ڈپٹی ایس پی بانڈی پورہ لطیف خان، ایس ایچ او تھانہ بانڈی پورہ اور نائب تحصیلدار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ریونیو حکام کے ہمراہ حریت رہنمائوں کی جائیدادیں ضبط کیں۔ قابض حکام کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں ان جائیدادوں کی خرید و فروخت، لیز دینے یا کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدام بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی معیشت، خواہشات اور حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ اگست 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی حکومت سینکڑوں کشمیری حریت پسندوں کی جائیدادوں کو ضبط کر چکی ہے، جو کہ کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوج کرنے اور غیر کشمیریوں کو جموں و کشمیر میں آباد کرنے کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی بی جے پی کی مہم کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے