Input your search keywords and press Enter.

سول سوسائٹی تنظیموں کا کشمیری نوجوانوں کا استحصال بند کرنے کا مطالبہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اعلی تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے استحصال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم اور جموں و کشمیر پنشنرز یونائیٹڈ فرنٹ نے سرینگر میں اپنے بیانات میں نوجوانوں کے اس استحصال کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ 30 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نجی تعلیمی اداروں میں ملازمت کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سے کم از کم اجرت سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو طویل اوقات تک کام کرایا جاتا ہے، انہیں ملازمت کا کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے اور وہ اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے