سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریل کی پٹری بچھانے کے نام پر کشمیریوں کی زرعی اراضی اور باغات پر قبضے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا مہدی نے کہا کہ کشمیریوں کے باغات اور زرعی اراضی پر ریلوے لائن کی آڑ میں قبضہ کیا جا رہا ہے جو کہ کشمیری کاشت کاروں کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اگست 2019ء میں دفعہ370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اب زمینوں پر قبضے کے ذریعے جموں و کشمیر کی ثقافتی ورثے اور معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ آغا روح اللہ نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کو جمہوریت کا درس دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں تمام جمہوری اقدار کو کچل رہا ہے۔
روح اللہ مہدی کا مقبوضہ کشمیر میں اراضی پر جبری قبضے پر اظہار تشویش
