Input your search keywords and press Enter.

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفر آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب نے کیڈٹ کالجز بارے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس نے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کی تعیناتی کی منظوری دی، بورڈ آف گورنرز نے کیڈٹ کالج پلندری کے لیے 34 ملین روپے کی اضافی رقم کی منظوری بھی دی، اجلاس میں کیڈٹ کالج مظفر آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں کیڈٹ کالجز کے جملہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کیڈٹ کالجز کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیڈٹ کالجز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ انھوں نے کہا ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے تو دنیا سے مقابلہ کر سکیں گے، تعلیم کا معیار بہتر ہو گا تو نوجوان نسل دنیا میں اپنی بہترین پہچان منوانے میں کامیاب ہو سکے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے متحرک ہے، خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کیڈٹ کالجز کے جملہ مسائل کے حل کے لیے بھی بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے