Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کٹھوعہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں راجباغ کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے گائوں جاکھول میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے میں بھارتی فوج راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سکیورٹی فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار اتوار کے روز سے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں عسکریت پسند قرار دیکر قتل کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے