Input your search keywords and press Enter.

پونچھ کے 5 علاقوں میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے