Input your search keywords and press Enter.

اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میں دعائیہ مجلس کا انعقاد

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم غلام محمد نائیکو مخلص اور اصول پسند حریت رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے ہر دور میں جبر و استبداد کا بہادری سے سامنا کیا اور تحریک مزاحمت کی آبیاری اپنی قربانیوں، بصیرت اور بے لوث خدمات سے کی۔ شرکاء نے غلام نائیکو کی سیاسی بالغ نظری، اخلاص، استقامت اور جدوجہد آزادی کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر غلام محمد نائیکو، محمود الحسن، پروفیسر محمد شفیع عطائی شہدائے جموں و کشمیر، شہدائے پاکستان و شہدائے غزہ کے ایصالِ ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ دعائیہ مجلس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس شہداء کے ادھورے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے