Input your search keywords and press Enter.

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے شاہد شہزاد میر کی ملاقات

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر نے آزاد جموں و کشمیر بینک کی کارکردگی، درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو ہدایت کی کہ آزادجموں و کشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلائی جائیں اور اس سلسلے میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے