Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، امیر مقام

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا ہے، جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں، حریت قیادت بھی جیلوں میں ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کا حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کا جذبہ مٹا نہیں سکا، آج بھی کشمیری بھرپور انداز سے اور پہلے سے زیادہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں دلیری سے بات کی۔ کشمیر کانفرنس سے مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ ظفر الحق، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر، حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی، رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین، مشاہد حسین سید، آزاد کشمیر کے سیاسی رہنما اور حریت قائدین نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے