سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ سردار محمد عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر، تحریک تکمیل پاکستان، اسلام کی سربلندی اور تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار محمد عبدالقیوم خان ایک تحریک اور ایک جہد مسلسل تھے۔ سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سردار عبدالقیوم خان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، مسئلہ کے پرامن حل کے لئے انہوں نے کئی زبانوں میں لٹریچر تیار کیا، سینکڑوں تقاریر کیں، لیکچر دیے اور قومی و عالمی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھے، سردار عبدالقیوم خان کی خدمات سیاسی کارکنان کے لیے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم خان جیسے لیڈر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات نسل نو کے لئے مشعل راہ ہے، تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر سردار محمد عبدالقیوم خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سردار عبدالقیوم نے بھرپور کردار ادا کیا، پیر مظہر
