سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (لاہور): ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔
سپورٹ کشمیر میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر آپریشن ’بنیان المرصوص‘ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق کی فتح میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا۔انہوںنے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید ایسے باہمی مباحثوں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
