Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر:معروف عالم دین شیخ احمد شبانی وفات پاگئے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف عالم دین حجتہ الاسلام شیخ احمد شبانی ولد حاجی حسین شبانی کا کارگل میں انتقال ہو گیاہے۔
سپورٹ کشمیر میڈیا کے مطابق شیخ شبانی نے اسلامی تعلیم کے فروغ، سماجی خدمت اور دین کی تبلیغ کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ۔ہزاروں سوگواران نے ان کی جنازے میں شرکت کی ۔ان کی میت کو اثنا عشر یہ کیمپس کارگل لایا گیا، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔وہ الخوئی ئوفانڈیشن سے بھی وابستہ تھے اور آیت اللہ خوئی اور آیت اللہ سیستانی کے نمائندے تھے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے، انہوں نے پورے ہندوستان اور بیرون ملک خاص طور پر تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر تبلیغ اور سماجی خدمات انجام دیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے