Input your search keywords and press Enter.

پولیس ہیڈ کانسٹیبل حادثاتی فائرنگ میں زخمی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔
سپورٹ کشمیر میڈیا کے مطابق ہیڈکانسٹیبل سرینگر کے علاقے پانتھ چوک میں اس وقت زخمی ہوا جب وہ اپنی سروس رائفل کی صفائی کر رہا تھا ۔ صفائی کے دوران رائفل سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔ زخمی ہونے والا ہیڈکانسٹیبل ایک سابق رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر بطور سیکورٹی گارڈ تعینات تھا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے