Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں و کشمیر  انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں مزید دو کشمیریوں کی املاک ضبط کر لی ہیں۔
سپورٹ کشمیر میڈیا کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر ضلع بارہمولہ کے علاقے ربن سوپور میں جاوید احمد ڈار کی تین کنال اور تین مرلہ اراضی اوررہائشی مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحط ضبط کر لیا ہے۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے بٹ پورہ ہیہامہ میں متوالی پسوال نامی شہری کی 2کنال 14مرلہ اراضی ” یو اے پی اے“ کے تحت ضط کر لی ۔
اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے کشمیریوں کو انکے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اس اقدام کامقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ہراساں اور انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔رواں سال اب تک بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کی سو سے زائد جائیدادیں ضبط کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے