سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پلوا مہ کے علاقے پامپورمیں آج ایک سڑک حادثے میں ایک 15 سالہ نوجوان جانبحق جبکہ ایک اور شدید زخمی ہوگیا۔
سپورٹ کشمیر میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جانحق ہو گیا، جس کی شناخت برہان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں ایک 19سالہ نوجوان شدید زخمی ہواجسے علاج کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
