Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں دو کشمیری نوجوان شہید کردیے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع سرینگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
سپورٹ کشمیر میڈیا  کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے داچھی گام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ آپریشن داچھی گام کے علاقوں لڈواس، درہ اور ملحقہ علاقوں میں شروع کیاگیا ہے اور اس وقت فوجی آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے