Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: یکم اگست سے ”ہماری ریاست ، ہمارا حق ”مہم شروع کی جائیگی، طارق حمید قرہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں:کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ نے پورے مقبوضہ علاقے میں ”ہماری ریاست، ہمارا حق ” مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،جو کشمیریوں کی منفرد شناخت اور سالمیت کی بحالی کی اسکی کوششوں کاحصہ ہے ۔
کشمیر میڈیا کے مطابق کانگریس کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست کو ہماری ریاست، ہمارا حق مہم پورے مقبوضہ علاقے میں شروع کی جائیگی ۔یہ تحریک کانگریس رواں سال کے آغاز سے جاری رکھے ہوئے ہے۔طارق حمید نے کہاکہ اس مہم کے تحت ہر اسٹیک ہولڈر،تجارتی تنظیم ، ٹرانسپورٹ یونین، چیمبر آف کامرس، مارکیٹ ایسوسی ایشن اوردیگر شعبوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور اپناپیغام عوام تک پہنچانے کیلئے متعدد ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے