Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: سرکاری ملازمین کو بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے تمام سرکاری افسروں اور ملازمین کو 15اگست کو بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا کہ مرکزی تقریبات سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم اور جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ہوں گی جن میں تمام سرکاری افسراور ملازمین اپنی شرکت یقینی بنائیںاور کوئی بھی ملازم اپنے اعلیٰ افسر کی پیشگی اجازت کے بغیر غیر حاضر نہیں رہے گا۔
محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے سکریٹری ایم راجو کی طرف سے جاری حکمنامے میں تمام انتظامی سکریٹریوں، محکمہ جات کے سربراہان، منیجنگ ڈائرکٹرز اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس، کارپوریشنز اور بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کی مکمل حاضری کو یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیری بھارتی یوم آزادی کو ہر برس ”یوم سیاہ” کے طور پر مناتے ہیں۔ کشمیری بھارتی یوم آزادی یا یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شریک نہیں ہوتے ۔ البتہ بھارتی انتظامیہ سرکاری ملازمین اور مقبوضہ علاقے میں موجود بھارتی شہریوں کو تقریبات میں لا کر علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا تاثر دیتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے