سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اجے کمار سدھوترا نے دہائیوں کی لاپرواہی کا ذمہ دار بی جے پی کو ٹھہرایا جس سے سیلاب کی تباہ کاریاں سنگین ہوگئی ہیں۔
اجے سدھوترا نے جنہوں نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کہا کہ بی جے پی نے نئی دہلی اور کشمیر میں اپنے دور حکومت میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے، پشتوں کو مضبوط بنانے یا حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جس کے نتیجے میں جان و مال کا بھاری نقصان ہوا۔ انہوں نے عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی کوشش کواس کی بد نیتی اور متاثرین کی توہین قرار دیا۔این سی لیڈر نے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی فوری بحال کرنے پر زور دیا۔
