Input your search keywords and press Enter.

امیت شاہ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، عمر عبداللہ کو نظر انداز کرنے پر سیاسی رہنماﺅں کا سخت ردعمل

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سری نگر): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماوں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران بریفنگ کے وقت علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو نظر انداز کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں وزیر اعلیٰ کو امیت شاہ اور دیگر حکام کے پیچھے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
 پی ڈی پی رہنما التجا مفتی نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ کو جو پروٹوکول دیا جاتا ہے وہ کہیں نظر نہیںآیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عمر عبداللہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ ہیں جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ احترام کے ساتھ برتاوکیا جانا چاہیے۔
عام آدمی پارٹی( اے اے پی) کے رکن اسمبلی معراج ملک نے کہا کہ عمر عبداللہ کو بی بی جے پی رہنماﺅںکے پیچھے پیچھے چلنے کے بجائے عزت نفس کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور وہ اپنے لوگوں کے لیے کھڑے ہوں۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کہا کہ امیت شاہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ذاتی تشہہر کے سوا کچھ نہ تھا۔ کیونکہ انہوں نے مصیبت زدہ لوگوں کے لیے کسی امدادی پیکج یا ٹھوس اقدامات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے