بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد لواحقین کو ان کی میتیں بھی حوالے نہیں کرتی،۔
حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 9کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، بھارتی فورسز نے شوپیاں میں جعلی آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو گھروں میں گھس کر شہید کر رہی ہے، نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد لواحقین کو میت تک حوالے نہیں کی جاتیں۔
بھارتی فوج کشمیر میں دہشتگردی کر رہی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ شہید نوجوانوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے، بھارتی فوج لاشوں کو نامعلوم مقام پر دفنا آتی ہے،کشمیریوں پر پچھلے کئی مہینوں سے قیامت گزر رہی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی بند کروائے،دنیا ایک جانور کے مرنے سے بھی ہل کر رہ جاتی ہے،کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت انسانیت کی دشمن ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لیں۔
