جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں ایک کشمیری نوجوان ،عوام اور بھارتی فوج کے درمیان جاری تصادم آرائی میں آج صبح شہید ہوگیاہے۔
سہارا نیوز کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں آج علی الصبح شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک کشمیری جوان مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارے جانے والے جوان کی شناخت معلوم کی جارہی ہے جبکہ علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔
بھارتی فوج کی 50 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے میج پانپور کو محاصرے میں لے کردہشت پھیلا دی۔
دریں اثنابھارتی حکام نے اونتی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ سرویسز معطل کرکےحقائق کوچھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
