Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر:زبیر وانی ، 2ساتھی گمنام قبرستان میں سپرد خاک، صورتحال بدستور کشیدہ

سرینگر (نیوزایجنسیاں )بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر زبیر وانی اور ان کے ساتھیوں کامران ظہور منہاس اور منیب الاسلام کو شمالی کشمیر کے گمنام قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ بھارتی فوج نے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جنوبی مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے ۔ بھارتی فوج نے ضلع کے مواصلاتی رابطے منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے داخلی خارجی راستے بند کر رکھے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر کی فوری رہائی کا حکم دیدیا ۔بھارتی پولیس نے تمام سرپنجوں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے سرینگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صرف ان لوگوں کو ہی تحفظ فراہم کیا جائے گا جنہیں سخت اور فوری خطرہ درپیش ہے ۔سوپور کی رہائشی خاتون نے کہا ہے بھارتی فوجیوں نے گھر میں گھس کر اسکے ساتھ بہیمانہ برتائو کیا اور گھریلو اشیا لوٹ لیں۔ مقبوضہ کشمیر میں شہری علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم فراہمی پر پریشانی کا شکار ہیں ۔ گزشتہ روزحاملہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ میں علاج معالجے سے انکار کر دیا گیا۔ مریضہ اور تیمارداروں نے مین چوک میں جمع ہوکر احتجاجی دھرنا دیا ۔ شوپیاں کا رہائشی 65سالہ شخص کورونا کے باعث سرینگر کے صورہ ہسپتال میں چل بسا۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیری خاتون سکالر صفورہ زرگر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ حریت فورم نے بچوں پر تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کیخلاف طاقت کے مسلسل استعمال پر تشویش ظاہر کی گئی۔رپورٹ میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 17برس تک عمر کے آٹھ بچوں کے قتل اور 15کو معذور بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ۔معروف چینی سکالر ڈاکٹر وانگ شیڈانے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی سے پاکستان اور چین کی خودمختاری کوایک چیلنج درپیش ہے اور اس سے پاک بھارت تعلقات اور چین بھارت تعلقات مزید پیچیدہ ہوگئے ہ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے