سری نگر(کے پی آئی) تفصیلات کے مطا بق سرینگر کے ملہ باغ حبک علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کشمیری نوجوان زاہد داس کو شہید کیا گیا ، جھڑپ میں دو فورسز اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، جن میں سے ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دریں اثنا بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے دو درجن دیہات کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ بھارتی فوج نے ان علاقوں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو گھروں میں محصور کردیا جب کہ مکانوں کی تلاشی کے علاوہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ ادھرقائد حریت ، سید علی گیلانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کشمیر کے بہادر نوجوان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ پاکستان اور جموں و کشمیر کے درمیان موجود مضبوط رشتوں کو ہرگزمتزلزل نہیں کیا جاسکتا، تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہو گیا
