Input your search keywords and press Enter.

بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کےلیے کچھ بھی کر سکتا ہے:وزیراعظم

سلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے،بھارت نے عالمی قراردادوں کے منافی کشمیرکی حیثیت تبدیل کی۔

وزیراعظم عمران خان  نے امریکہ میں مسلم کمیونٹی سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نازی ازم سے متاثر تنظیم پورے ملک پر قابض ہے،بھارتی تنظیم آر ایس ایس ہندو ازم کی ترویج پر یقین رکھتی ہے،اس تنظیم کا مقصد بھارت صرف ہندوؤں کیلئے ہونا ہے،مغرب کو آرایس ایس کے انتہا پسند نظریات کو سمجھنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے کچھ بھی کر سکتا ہے ،بھارت نے عالمی قراردادوں کے منافی کشمیرکی حیثیت تبدیل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر متنازع علاقہ ہے،مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث کشمیری 28 روز سے محصور ہیں،پورے بھارت میں اقلیتیں آج بھی  غیر محفوظ ہیں۔ آر ایس ایس مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اس تنظیم میں 40 لاکھ ہندو شدت پسند متحرک ہیں، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو فیصلے کا حق دیا ہے۔انہوں نے  کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یورپ میں بھی مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملے ہوئے، کسی ایک شخص کے عمل کو پورے مذہب سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے