Input your search keywords and press Enter.

تحریک پاکستان اور کشمیر

تحریک پاکستان اور کشمیر سے محترمہ فاطمہ جناح کے ناقابل فراموش عزم کے اعتراف میں مظفرآباد میں ان کی یادگار تعمیر کی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر و وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک پاکستان اور کشمیر سے محترمہ کے ناقابل فراموش عزم کے اعتراف میں مظفرآباد میں ان کی یادگار تعمیر کی جائے گی۔ جمعرات کوفاطمہ جناح کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کا شمار تحریکپاکستان کے اکابرین میں ہوتا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح جیسے کردار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، محترمہ فاطمہ جناح نے خود کو ملک و قوم کے لئے وقف کر دیا تھا، محترمہ خواتین کی تعلیم پر بہت زور دیتی تھیں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ محترمہ کو آزادکشمیر کی تعمیر وترقی سے بہت دلچسبی تھی، میڈیا محترمہ فاطمہ جناح جیسی شخصیات پر زیادہ سے زیادہ پروگرام کرے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سیاسی بصیرت میں محترمہ قائداعظم کی۔حقیقی جانشین تھیں، آمریت کیخلاف محترمہ فاطمہ جناح نے بے مثال جدوجہدکی، محترمہ آئین، قانون، جمہوریت کی داعی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے