Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ

اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت افواج کے مظالم پر نئی دہلی کو تیسری یادداشت بھیج دی جس میں قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس یادداشت میں لکھا کہ عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، لاک ڈاؤن اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل پر سخت تشویش ہے۔ عالمی ادارے نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کے قتل، تشدد اور بدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں پر مقدمہ چلائے۔ واضح رہے کہ پانچ اگست 2019ء کے بعد سے اب تک اقوامِ متحدہ نئی دہلی کو تین یادداشتیں کو ارسال کر چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے کسی یادداشت کا جواب نہ دینے کے بھارتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے